سوال (1670)

احادیث مبارکہ میں داڑھی کو معاف کرنے کا حکم آیا ہے اس حساب سے داڑھی اگر حد سے تجاوز کر جائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

جواب

داڑھی کو چھوڑنے اور معاف کرنے کے بارے میں شریعت میں امر کے مختلف صیغے استعمال ہوئے ہیں ، یاد رہے کہ اصول فقہ کا قاعدہ ہے کہ جب امر قرائن سے خالی ہو تو وجوب پر دلالت کرتا ہے ۔
البتہ ایک شخص سمجھتا ہے کہ داڑھی کی لمبی یا گھنی ہونے کی وجہ سے چہرہ عجیب سا ہونے لگا ہے تو تین صحابہ سے قبضہ والی روایت ملتی ہے ، اس حوالے سے کچھ وہ ترتیب بنالیتا ہے تو اس شخص پر فتویٰ نہیں لگانا چاہیے ، بلکہ اولی اور افضل کی ترغیب دینی چاہیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ داڑھی کو اسکے حال پر چھوڑ دو ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ