سوال (1693)
اوور سپیڈ یا ریس لگانے کی صورت میں اگر گاڑی کو حادثہ پیش آجائے تو کیا ڈرائیور کو قاتل قرار دیا جائے گا؟
جواب
ہم پاکستان کی بات نہیں کرتے ہیں کیونکہ پاکستان میں قانون تو ہے ، لیکن اس پر عمل نہیں کیا جاتا ہے، سعودی علماء کے فتوے سنے ہیں کہ اگر کوئی آدمی حکومت کی مقرر کردہ حد رفتار کی پابندی نہیں کرتا ہے ، وہ حادثہ میں فوت ہوجاتا ہے تو وہ خودکشی شمار ہوگی ، اس بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایک ڈرائیور حکومت کے طے کردہ قانون پامال کرتے ہوئے حد رفتار کی پابندی نہیں کرتا ہے وہ قاتل شمار ہوگا ۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ