سوال (1890)
اگر کوئی حاجی 12 ذی الحج کو کنکری مار کر واپس آجائے اور 13 ذی الحج کو کنکری نہ مارے تو کیا حکم ہے ؟
جواب
12 ذی الحج کو قبل از غروب آفتاب منی سے کوچ کر جائے تو 13 کی کنکریاں ساقط ہو جائیں گی۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
“فَمَنۡ تَعَجَّلَ فِىۡ يَوۡمَيۡنِ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَيۡهِ ۚ وَمَنۡ تَاَخَّرَ فَلَاۤ اِثۡمَ عَلَيۡه” [سورة البقرة: 203]
«پھر جو دو دنوں میں جلد چلا جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جو تاخیر کرے تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں»
13 کو مارنا ضروری نہیں ہے ۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ