سوال (641)

اگر انسان خواب میں اپنے آپ کو مردہ دیکھے ؟ اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے ؟

جواب

علم سے دوری اور اللہ کی یاد سے غفلت ہے ، اس حوالے سے توجہ دینی چاہیے ۔

فضیلۃ العالم ندیم ایاز حفظہ اللہ

خواب دیکھنے والے صاحب کے حالات کے مطابق مختلف تعبیریں ہیں ، عموماً مصیبت زدہ کی مصیبت کے اختتام، بیماری سے شفایابی، سفر پر جانے اور اعزہ و اقارب سے جدا ہونے کی علامت ہے۔اگر کوئی پریشانی نہیں تو بعض دفعہ پریشانی آنے کی علامت ہے کیونکہ موت پریشانی بھی ہے ۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ