سوال (2198)

کالا کتا اتنا ہی برا اور ناپسندیدہ تھا تو اللہ رب العزت نے اس کو پیدا ہی کیوں کیا ہے ؟ آخر کتا بھی رب کی تخلیق ہے تو اس سے اتنی نفرت کس لیے ہے؟

جواب

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

“وَرَبُّكَ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ وَيَخۡتَارُ‌ؕ مَا كَانَ لَهُمُ الۡخِيَرَةُ‌ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ” [سورة القصص: 68]

«اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور چن لیتا ہے، ان کے لیے کبھی بھی اختیار نہیں، اللہ پاک ہے اور بہت بلند ہے، اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں»
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

“لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفۡعَلُ وَهُمۡ يُسْأَلُونَ” [سورة الانبياء: 23]

«اس سے نہیں پوچھا جاتا اس کے متعلق جو وہ کرے اور ان سے پوچھاجاتا ہے»

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

جو ملک رولز اور قوانین کی پاسداری نہیں کرتا وہ تباہ ہو جاتا ہے اور معاشرہ بدامنی وانتشار وقتل و غارت کا شکار ہو جاتا ہے، پاکستان میں کسی حد تک یہ سب کچھ دیکھا جا سکتا ہے۔
رب العالمین نے بھی نظام کائنات میں رہنے کے کچھ رولز، قوانین بنائے اور حدود قائم کی ہیں جن کی پاسداری کرنے والے ہر دور میں امن و راحت اور شان سے رہے ہیں۔
معترض سے پوچھیے کیا نظام زندگی، نظام دنیا ڈسپلن، رولز اور قوانین کی پاسداری کیے بغیر چل سکتا ہے۔۔۔؟

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ