سوال (5310)
کیا ایسا کہنا ٹھیک ہے دنیا مکافات عمل ہے اگر آپ کسی کا برا چاہو گے تو ایک نہ ایک دن آپ کا بھی ضرور برا ہوگا ، اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں؟
جواب
جی عمومی ادلہ اور مشاہدات کی روشنی میں یہ بات کہی جاسکتی ہے، البتہ کسی کو متعین کر کے اگر کہیں تو اصلاح کا پہلو مدنظر رہے نہ کہ تذلیل کا اور کچھ استثناءات بھی بڑھا لیں جیسے “الا یہ کہ دنیا میں مظلوم سے معافی تلافی کرلی جائے وغیرہ۔واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ