سوال (506)

اگر کسی شخص کو جنازہ کی دعا نہیں آتی تو کیا وہ پہلی تکبیر میں اور دوسری تکبیر میں درود ابراہیمی کے بعد تیسری تکبیر میں کوئی نماز والی دعا جنازے کی دعا کی جگہ پڑھ سکتا ہے ؟

جواب

جنازے کی دعائیں یاد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ تب تک “ربنا اغفرلی ولوالدی وللمؤمنین” پڑھ لیا کرے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

چاھیے کہ جنازے کی دعائیں یاد کروائی جائیں وہ خود یاد کریں ، البتہ

اللھم اغفر لمومنین والمومنات والسملین والمسلمات،،،،،،،الخ
اللھم اغفر لحینا ومیتنا،،،،،،،،الخ

ایسی دعائیں جو مسنون ثابت ہیں وہ پڑھ لے ، کچھ میسر نہ آئے تو کم از کم ایسی دعائیں پڑھی جائیں جن میں جنازے کا معنی محفوظ رہے ، ساتھ ساتھ امام کی دعاوں میں انفرادی طور پر آمین کہہ کر شامل رہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ