سوال (482)

ایک مریض ہیں انہیں ہر وقت پیشاب آتا رہتا ہے ، اب وہ نماز کیسے پڑھے گا ؟

جواب

سلسلۃ البول والے شخص کا حکم مستحاضہ خاتون والا ہے یعنی ہر نماز کے لیے نیا وضو کرے گا۔
کما قال شیوخنا

فضیلۃ الشیخ سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ

اس مریض کا حکم مستحاضہ جیسا ہے ، ایک مرتبہ طہارت حاصل کرکے مکمل ایک نماز ادا کرلے گا اور وہ پہلی اور بعد کی سنتیں اس وضوء میں پڑھے گا ، پھر اگلی نماز میں پھر اسی طرح کرے گا ، تو اس کے لیے ہر نماز پر طہارت ہے ، دوران نماز اگر پیشاب آجائے تو ان شاءاللہ اس کا مواخذہ نہیں ہوگا ، وہ مجبور ہے اس کا حکم بدل گیا ہے ، باقی پیشاب کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے زیر جامہ استعمال کرے ، اس طرح اپنا سلسلہ جاری رکھے ،دوائی بھی لے ، روحانی علاج بھی کرے ، اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ان شاءاللہ آرام آ جائے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ