سوال (4454)
لونڈی سے اگر مالک جماع کرے، اس سے جو بچوں ہونگے کیا وہ آزاد ہونگے، دوسرا سوال یہ ہے کہ مالک اگر لونڈی کی شادی کروا دے تو لونڈی کا خرچہ مالک کے ذمے ہے یا شوہر کے ذمے ہے؟
جواب
لونڈی کا مسئلہ فی الحال ختم ہے، کیونکہ عملی زندگی میں لونڈی کا تصور ختم ہو چکا ہے۔ اب آزاد عورتوں کو خرید کر یہ کہنا کہ ہم نے لونڈی رکھی ہے، یہ تو نہیں ہو سکتا۔ لونڈی کی اولاد مالک کی ملکیت میں چلی جائے گی۔ آقا سے جو طے ہوا ہے، اس کے مطابق وہ خرچہ دے گا۔ یہ مسئلہ حقیقت میں ہے، تو پھر اس کی کھوج لگائی جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ صاحب میں ایک کتاب پڑھ کر درس دیتا ہوں، اس میں یہ بات لکھی ہوئی تھی، درس میں یہ مسئلہ بیان کرنا تھا۔
جواب: شیخ نے یہ بات تفصیل سے لکھی ہوگی۔ یہ بات سمجھنے اور سمجھانے تک تو ٹھیک ہے، لیکن عملی زندگی میں یہ چیز مفقود ہے۔ ہاں، کبھی اسلامی سپہ سالار کے ماتحت جنگ ہو جاتی ہے، تو ایسا سلسلہ ہو جاتا ہے، لیکن خبر یہ ہے کہ عالمی سطح پر یہ طے ہو چکا ہے کہ اب لونڈیاں نہیں ہوں گی۔ شرعاً تو یہ چیز تھی، اب بھی ہے، قانوناً بھی دیکھ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ