سوال (1873)
ایک شخص فوت ہوگیا ہے جس کا ابھی گھنٹہ پہلے علم ہوا ہے ، لوگوں نے بتایا کہ تین دن قبل اس کو باہر دیکھا گیا تھا ، یعنی اندازہ یہی کہ تین دن قبل فوت ہوگیا تھا ، اب بہت زیادہ بد بو آرہی ہے اور جسم میں پیپ بن گئی ہے ، ہاتھ لگانے سے جلد اتر رہی ہے ، غسل و کفن کا کیا کیا جائے ؟
جواب
اگر غسل دینے کی کوئی صورت نہ ہو ، کیونکہ غسل دینے سے اس کا جسم بکھر سکتا ہے تو اس پر پانی بہا دیں، اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو مٹی سے تیمم کروا دیں، اور جس میت کے کچھ اعضا کو غسل دینا ممکن ہو تو انہیں غسل دے دیں ، یا پانی بہا دیں ، اور بقیہ اعضاء کی طرف سے تیمم کروا دیا جائے۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ