سوال (1838)

قربانی کے جانور کی کھال اگر ضائع ہو جائے تو کیا اس کی قیمت صدقہ کرنی چاہیے ؟

جواب

اگر اس کھال کو خود استعمال میں لانا چاہ رہے ہیں تو استعمال کرسکتے ہیں ، اس کھال سے مشکیزہ یا جائے نماز بنالیں ۔ باقی یاد رہے کہ اس کھال کو بیچ کر وہ پیسے بندہ خود استعمال نہیں کرسکتا ہے ۔ باقی یہ سب سے بہتر رہے گا یہ کھال مدارس والوں کے حوالے کردینا چاہیے ، ریٹ کم ہیں یا زیادہ ہیں ، یہ مدارس والوں کا مسئلہ ہے ، وہ کھال جمع کرتے ہیں ، آپ ان کو دے دیں ، اس میں ضایع ہونے والی بات بھی نہیں ہے ۔ باقی اگر مدارس والے اضافی کچھ مانگیں تو اگر آپ دینا چاہتے ہیں تو دے سکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ