سوال (318)
اگر امام سے پہلے مقتدی بھول کر سلام پھیر دے تو کیا کرے ؟
جواب
اگر اس نے جان بوجھ کر کیا ہے تو اس کی نماز باطل ہوگئی ہے ، از سر نو پوری نماز پڑھے گا ، باقی سہوا ہوا ہے تو اس وقت نماز کی نیت سے دوبارہ امام کے ساتھ شامل ہو جائے گا ، امام کے سلام پھیرنے کے بعد سلام پھیرے گا ، تو اس پر کوئی جرمانہ نہیں ہے ، نماز درست ہو جائے گی ان شاءاللہ ۔ شیخ ابن باز رحمہ اللہ کا بھی یہی فتویٰ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ