سوال (361)

ایک خاتون نے کورٹ میرج کی تو اس کے پورے خاندان نے اس کو گھر سے نکال دیا ہے ، اس کے کچھ سال بعد اسے طلاق ہو گئی ہے ، اب وہ بچوں کے ساتھ اکیلی دبئی میں رہتی ہے ، اس کا کہنا یہ ہے کہ ایک شخص اس سے نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا وہ نکاح کر لے ، کیونکہ اسے اپنی اور بیٹی کی عزت خطرے میں نظر آ رہی ہے ، کیونکہ فیملی میں سے کسی کا اس سے رابطہ نہیں کئی سال ہو گئے ؟

جواب

عورت کے اولیاء سے نکاح کروانے کے لیے رابطہ کیا جائے اگر وہ نہیں مانتے تو ولایت ساقط ہو جائے گی ، پھر عدالت کے ذریعے نکاح کر لیا جائے ۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ