سوال (206)

کچھ لوگ عمرہ کرنے کے لیے کراچی سے نکلے وہ تاخیر کی وجہ سے احرام نہیں پہن سکے پھر جہاز میں بھی نہیں پہن سکے یہاں تک کہ مکہ مکرمہ پہنچ گئے پھر مجبورا انہوں نے مسجد عائشہ سے احرام باندھ کر عمرہ کیا اب ان کا کیا حکم ہے؟

جواب:

اگر عمرہ کی نیت ہی میقات سے نہیں کی یہاں تک کہ مکہ پہنچ گئے ایسی صورت میں دم ہے یعنی ایک بکری ذبح کر کے فقراء مکہ میں تقسیم کی جائے گی ، لیکن اگر عمرہ کی نیت تو میقات سے کر لی تھی بس احرام کی چادریں نہیں پہن سکے تو ایسی صورت میں فدیہ ہے ، تین روزے ، یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا پھر ایک بکری ذبح کرنا ہے ۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ