سوال (397)

میں نے عمرے کے لیے وزٹ ویزے پہ جانا ہے ، اس لیے مکہ میں پانچ دن رہنا ہے ، وہاں پہ مسافر کے زمرے میں آتے ہیں ، تو وہاں پہ قصر کرنا افضل ہے یا زیادہ نفل پڑھنا ؟

جواب

اہل علم کا اس پر اتفاق ہے کہ مسافر کے لیے رخصت پر عمل کرنا افضل و اولیٰ ہے ، قصر کرنا یہ فضلیت والا عمل ہے ، اس لیے آپ قصر کریں ، باقی نوافل کا جو معاملہ ہے ، اس میں جو سنت مؤکدہ ہیں ، وہ سفر میں پڑھنا ثابت نہیں ہے ، اس میں سے صرف فجر کی دو رکعتیں سنت ثابت ہیں ، اس طرح وتر بھی ثابت ہے ، باقی آپ طواف کرنے کے بعد دو رکعتیں پڑھیں گے ، اس لیے آپ قصر کریں ، باقی نفلی عبادت آپ کرسکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ