سوال (1513)

اگر کوئی شخص مسجد کے محراب میں قوم لوط والا عمل کرے تو اس کو کیا سزا ملنی چاہیے ؟

جواب

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“مَنْ وَجَدْتُمُوهُ يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُولَ بِهِ”. [سنن ابي داؤد: 4462]

«جسے قوم لوط کا عمل (اغلام بازی) کرتے ہوئے پاؤ تو کرنے والے اور جس کے ساتھ کیا گیا ہے دونوں کو قتل کر دو»

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سائل :
مگر مفعول اگر نادان ہو یا اسے زبردستی اس عمل پہ مجبور کیا جائے تو اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب :
حالات و واقعات دیکھ لیے جائیں ، ویسے ہمارے ممالک میں ایسی سزا دینا ممکن نہیں ہے ، کیونکہ قانون شرعی نہیں ہے بلکہ الٹا ایسے برے عمل کرنے والوں کو تحفظ دیا جاتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ