سوال (5924)

جب امام جہری قرات کر رہا ہو تو مقتدی کوئی چھوٹی سی سورت کی قرات کر سکتا ہے؟

جواب

جب امام جہری قرات کررہا ہو تو مقتدی صرف سورہ فاتحہ پڑھے گا۔ اور آخری دو رکعت میں بھی صرف سورہ فاتحہ ہے البتہ ساتھ میں کسی اور حصہ کی قرات جائز ہے خواہ جہری نماز ہو یا سری۔
اور سری نماز میں پہلی دو رکعت میں مقتدی فاتحہ کے ساتھ اور سورت بھی پڑھے گا۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ