سوال (6135)
جہری رکعتوں میں جب امام صاحب قرآت کر رہے ہوتے ہیں تو ایسے میں مقتدی سورت فاتحہ کیسے پڑھیں گے؟
جواب
ہر آیت کے وقفہ میں پڑھے۔ یا کچھ پیچھے رہ کر منہ میں پڑھتا رہے۔
یا امام آمین کے بعد کچھ سیکنڈ کا وقفہ کر لے اور مقتدی اس وقفہ میں سورت پڑھ لے جیسا کہ اکثر ائمہ حرمین چند سیکنڈ کا وقفہ دیتے ہیں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
یہ بات واضح ہے، جیسا کہ امام بخاری جزء القراءت دیکھیں کہ مقتدی اپنی فاتحہ کا خود ذمے دار ہے، امام سے آگے بھی صحیح ہے، امام کی موافقت بھی صحیح ہے، آیات کے وقفے میں پڑھے تب بھی صحیح ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: استاذ مکرم سبقت والی صورت امام سے آگے بڑھنے کے زمرے میں نہیں آتی؟
جواب: سورہ فاتحہ کے مسئلے میں سلف کی وجہ سے استثنی حاصل ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




