سوال (2023)
اگر کسی کے کچھ روپے قرض کے واپس لوٹانے ہوں، واپس دینے کی کوئی ممکنہ صورتحال نظر نہ آ رہی ہو، مطلب جن کو واپس کرنے ہوں، انہیں دینے کا کوئی طریقہ نہیں ہو، ملنا بھی ممکن نہ ہو، پھر دوسرا کوئی بھی ذریعہ نہ ہو، اب ادائیگی تو لازمی ہے، اس لیے پیسے کہیں مسجد وغیرہ میں دے دیے جائیں، اس نیت سے کہ ان کا یہ قرض ادا کر رہے ہیں، ان کی طرف سے صدقہ ہو جائے گا۔ کیا اس طرح قرض ادا ہو جائے گا؟
جواب
اگر پیسے ہیں، بندہ نہیں مل رہا ہے، یہ تو آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، یہ کام اتنا مشکل نہیں ہونا چاہیے، آپ اس کے قریبی رشتے داروں میں سے کسی کو دے دیں، اپنے پاس تحریراً یا کسی صورت میں ثبوت رکھیں، تیسری اور آخری صورت یہ ہے کہ اس کی طرف سے اس رقم کو آپ کسی کار خیر میں لگادیں، یاد رہے کہ جب وہ ملے گا تو آپ اس کو بتائیں کہ اس طرح ہوا تھا، اگر وہ راضی ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر وہ بولتا ہے کہ مجھے اپنی رقم چاہیے تو آپ کو اس کی رقم دینی ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ