سوال 6956
اگر کسی کی نمازِ عید رہ جائے تو وہ کیا کرے گا؟
جواب
بعض اہل علم کا فتویٰ یہ ہے کہ نمازِ عید کی نماز اگر فوت ہو جائے، چھوٹ جائے انسان سے، تو پھر وہ دو رکعت پڑھ لے اسی طریقے پہ جس طریقے پہ عید کی نماز پڑھی جاتی ہے۔ جماعت کے ساتھ پڑھ لے اگر اور بھی لوگ ہیں یا انفرادی پڑھ لے۔ اور اگر خطبہ ہو رہا ہے، دیر سے پہنچا ہے، تو خطبہ سن لے اس کے بعد دو رکعت پڑھ لے، تو بھی ٹھیک ہے۔ دورانِ خطبہ پڑھ لے، تو بھی ٹھیک ہے۔ البتہ استحباب کے ہی درجے میں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



