سوال (4763)
کیا اس طرح کی کوئی روایت موجود ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میری ماں زندہ ہوتی اور وہ مجھے آواز دیتی تو میں نماز توڑ کر ان کی بات سنتا۔
جواب
یہ روایت سندا ثابت نہیں، [شعب الایمان: 7881]
أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا أبو جعفر الرزاز نا يحيى بن جعفر أنا زيد بن الحباب نا ياسين بن معاذ نا عبد الله بن مرثد عن طلق بن علي قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:
لو أدركت والدي أو أحدهما وأنا في *صلاة العشاء وقد قرأت فيها بفاتحة الكتاب تنادي يا محمد لأجبتها لبيك.[شعب الإيمان- ت زغلول ٦/١٩٥— أبو بكر البيهقي (ت ٤٥٨)]
یاسین بن معاذ ضعیف راوی ہے۔
سندہ،ضعیف
تنبیہ:فرض نماز پڑھ رہے ہوں تو نماز جاری رکھیں گے اگر نوافل سنتیں وغیرہ ہوں اور ماں آواز دے تو اس صورت میں نماز توڑ سکتے ہیں جائز ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ