سوال (4081)

عام طور پے معاشرے میں یہ بات معروف ہے کہ اھل تشیع کے ساتھ کھانا پینا معاملات کرنا حرام ہے، اس بات کی کیا حیثیت ہے؟

جواب

جی ہاں، مشہور تو اس طرح ہے، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ ان کے خاص تہواروں کا جو کھانا ہے، اس سے سو فیصد اجتناب کرے، باقی معاملہ بین بین رکھا جائے، عام طور مشہور یہ ہے کہ اہل سنت کو کچھ ملا کر کھلاتے ہیں، وہ تو بندہ پہنچان سکتا ہے، باقی کسی کو جگری دوست نہیں بنانا چاہیے، کیونکہ بندے کا عقیدہ اس سے سلامت نہیں رہے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ