سوال (2662)

میں ایک ڈاکٹر ہوں، ہوسپٹل میں ڈیوٹی کرتا ہوں، جاب کے علاوہ فراغت کے کچھ لمحات میسر ہوتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کی تفسیر سننا شروع کروں. اس حوالے سے مجھے کسی آڈیو یا ویڈیو تفسیر کی طرف رہنمائی کر دیں۔

جواب

یوٹیوب پر میرے چینل (شیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ) پر روزانہ ایک آیت کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، جو کہ پندرہ سے بیس تفاسیر سے اخذ کیا جاتا ہے۔ وہاں سے سماعت فرما سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

اسی طرح المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر کے چینل اسلام فورٹ میں قرآن مجید کی تفسیر جو کہ رمضان المبارک کے دورے پر مشتمل ہے، وہ بھی اپلوڈ کیا ہوا ہے، وہ دیکھ لیں۔

فضیلۃ الباحث شہریار آصف حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد السلام بھٹوی رحمہ اللہ کی مکمل تفسیر یوٹیوب پر موجود ہے، جو کہ انتہائی عمدہ ہے۔ اردو تفاسیر کے اندر اللہ تعالیٰ نے شیخ کی تفسیر کو بڑا مقام دیا ہے۔ اسی طرح شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی بھی تفسیر کی ریکارڈنگ چل رہی ہے، فضیلۃ الشیخ جلال الدین قاسمی کی بھی تفسیر یوٹیوب میں موجود ہے، شیخ کی تفسیر ویڈیو کی شکل میں موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے تفسیر میں بڑا ملکہ عطا دیا ہے، تفسیری نکات بہترین ہوتے ہیں، شیخ کی تفسیر ذکر للعالمین کے نام سے چھپی بھی ہے۔

فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ

جی البروج انسٹیٹیوٹ والوں نے بھی فضیلة الشيخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ تعالٰی کی تفسیر ریکارڈ کی ہے۔

فضیلۃ الباحث امتیاز احمد حفظہ اللہ