سوال     6680

السلام علیکم و رحمة الله و برکاته! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بیت کی پیروی کا حکم دیا؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “میں دو وزنی چیزیں تمہارے درمیان چھوڑ کر جا رہا ہوں: ایک کتاب اللہ اور دوسری میری عترت، یعنی اہلِ بیت۔”
اس سے مراد یہ ہے کہ ہمیں اہلِ بیت اور قرآن کو اپنے لیے رہنما اور زندگی کا آئیڈیل بنانا چاہیے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اہلِ بیتؓ ہمارے لیے اعلیٰ نمونہ اور مشعلِ راہ ہیں۔ اسی طرح صحابہ کرامؓ بھی ہمارے لیے بہترین رول ماڈل ہیں، جن کی زندگیوں سے ہمیں دین اور دنیا کے بہترین اصول سیکھنے چاہئیں۔
خلاصہ یہ کہ اہلِ بیت اور صحابہ دونوں ہمارے لیے آئیڈیل ہیں، اور اس بات سے کسی مسلمان کا انکار نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ