سوال (458)

اہلِ حدیث کے مشہور فتاوی کونسے ہیں؟

جواب

اس سوال کے جواب کے حوالے سے فضیلۃ الشیخ کلیم حسین شاہ کا ایک مرتب مضمون ذکر کیا جاتا ہے ۔
“مجموعہ ہائے فتاویٰ علمائے اہلحدیث”
1- دلیل الطالب علی ارجح المطالب: نواب والاہ جاہ سید صدیق حسن خان القنوجی البخاری
یہ فتاوی فارسی میں ہیں جن کا اُردو ترجمہ دار ابی الطیب سے شائع ہو رہا ہے۔
2- فتاوی نذیریہ: شیخ الکل فی الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی
3- پاک و ہند کے علمائے اسلام کا اوّلین متفقہ فتوی (مرتب: مولانا محمد حسین بٹالوی)
4- نور العین من فتاویٰ شیخ حسین: شیخ حسین بن محسن الانصاری الیمانی (مرتب: شیخ محمد بن حسین الیمانی)
5- فتاوی سعیدیہ: مولانا محمد سعید بنارسی
6- فتاوی غزنویہ: مولانا عبدالجبار غزنوی
اس کی نئی طبع مولانا عبدالواحد غزنوی اور مولانا سید محمد داؤد غزنوی کے فتاویٰ کے ساتھ دار ابی الطیب کے زیر اہتمام آ رہی ہے۔
7- مجموعہ فتاوی: مولانا عبداللہ غازیپوری (مرتب: حافظ شاہد رفیق)
8- فتاوی علامہ شمس الحق عظیم آبادی (مرتب: شیخ عزیر شمس)
یہی مجموعہ مزید اضافات کے ساتھ حافظ شاہد رفیق صاحب نے دوبارہ شائع کیا ہے۔
9- مجموعہ فتاوی: مولانا عبدالرحمٰن مبارکپوری (مرتب: حافظ شاہد رفیق)
10- ارشاد السائلین الی مسائل الثلاثین: مولانا عبدالجبار عمرپوری
اس کے علاوہ مولانا عمرپوری کے فتاوی اہلحدیث امرتسر اور ضیاء السنۃ میں بھی موجود ہیں۔
11- فتاوی ثنائیہ: مولانا ثناء اللہ امرتسری (مرتب: مولانا محمد داؤد راز دہلوی)
12- فتاویٰ سلفیہ: مولانا محمد اسماعیل سلفی (مرتب: مولانا منیر احمد سلفی)
مولانا سلفی کے مزید فتاوی کے اضافے کے ساتھ اب ایک مجموعہ حافظ شاہد رفیق صاحب نے مرتب کیا ہے۔
13- فتاوی اہلحدیث: مولانا عبداللہ روپڑی (مرتب: مولانا محمد صدیق سرگودھوی)
14- فتاوی برکاتیہ: مولانا ابوالبرکات احمد (مرتب: یحییٰ طاہر)
15- فتاوی رفیقیہ: مولانا محمد رفیق پسروری
16- فتاوی علمائے حدیث: مولانا علی محمد سعیدی
17- فتاویٰ مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی (مرتب: مولانا محمد اشرف جاوید)
آثار حنیف بھوجیانی میں شامل ہیں۔
18- فتاوی مولانا نذیر احمد رحمانی (مرتب: مولانا محمد اسلم مبارکپوری)
19- فتاوی راشدیہ: پیر سید محب اللہ شاہ راشدی (مرتب: مولانا افتخار احمد ازہری)
20- احکام و مسائل: حافظ عبدالمنان نورپوری (مرتب: مولانا محمد مالک بھنڈر)
21- فتاوی افکارِ اسلامی: پروفیسر حافظ شہباز حسن
22- آپ کے مسائل اور اُن کا حل: مولانا مبشر احمد ربانی
23- احکام و مسائل: مولانا مبشر احمد ربانی
اس نام سے مولانا ربانی کے دو مجموعے چھپے ہیں ایک جلد اور مذکورہ بالا دو جلدوں میں، ایک جلد والے مجموعے سے ربانی صاحب نے برات کا اظہار کر دیا تھا۔
24- تفہیم دین: مولانا مبشر احمد ربانی
25- فتاوی الدعوۃ: مولانا عبدالرحمٰن عابد (مرتب: محمد اشتیاق اصغر)
26- فتاوی مولانا شرف الدین محدث دہلوی (مرتب: مولانا ابو سعید عبدالعزیز سعیدی)
مزید فتاوی خبیب احمد سعیدی صاحب کے پاس محفوظ ہیں۔
27- فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام: مولانا حافظ زبیر علی زئی
28- فتاوی شیخ الحدیث مبارکپوری: مولانا عبیداللہ رحمانی مبارکپوری
29- فتاوی الرحمانیہ: مولانا عبید اللہ رحمانی مبارکپوری (مرتب: مولانا عبداللطیف اثری مئوی)
30- فتاوی صراطِ مستقیم: مولانا محمود احمد میرپوری (مولانا ثناء اللہ سیالکوٹی)
31- فتاوی صراطِ مستقیم: ڈاکٹر صہیب حسن
32- فتاوی الدین الخالص: شیخ امین اللہ پشاوری
33- فتاوی حصاریہ: مولانا عبدالقادر عارف حصاروی (مرتب: مولانا ابراہیم خلیل)
34- فتاوی اصحاب الحدیث: مولانا عبدالستار حماد
35- فتاوی اسلامیہ (ترجمہ: مولانا محمد خالد سیف)
مولانا محمد خالد سیف ماہنامہ شہادت اور مجلہ الجامعہ السلفیہ میں خود بھی سوالات کے جوابات لکھتے رہے ہیں۔
36- فتاوی محمدیہ: مفتی عبیداللہ عفیف
37- فتاوی ثنائیہ مدنیہ: مولانا ثناء اللہ مدنی (مرتب: مولانا عبدالشکور مدنی و مولانا عبدالرؤف خان)
38- فتاوی ستاریہ: مولانا عبدالستار دہلوی (مولانا عبدالغفار سلفی)
39- ضمیمہ فتاوی ستاریہ: مولانا محمد ادریس سلفی
40- اسلامی فتاوی: مولانا عبدالسلام بستوی
41- آپ کے مسائل کا حل: حافظ ابتسام الہٰی ظہیر
42- فتاوی اثریہ: مولانا پیر محمد یعقوب قریشی (غیر مطبوع)
43-فتاوی مولاناعبداللہ ویرووالوی (مرتب: مولانا سعید احمد چنیوٹی)
ان کی سوانح حیات میں شامل ہیں۔
44- نعمۃ المنان مجموعہ فتاوی فضیلۃ الدکتور فضل الرحمٰن
45- فتاوائے فیض: مولانا مفتی فیض الرحمٰن صاحب فیض مئوی
46- فتاوی مولانا قدرت اللہ فوق
ان کے صاحبزادے مولانا محمد زبیر عقیل ان کے فتاوی مرتب کرنا چاہتے ہیں۔
47- فتاویٰ و مقالات: مولانا سعید مجتبیٰ سعیدی صاحب
مولانا سعیدی صاحب اسے شائع کروانا چاہتے ہیں
علاوہ ازیں بے شمار علمائے اہلحدیث کی طرف سے مختلف اداروں اور رسائل میں یہ مبارک سلسلہ جاری رہا ہے اور تاحال جاری ہے۔
مولانا عبدالستار حسن عمرپوری، مولانا محمد صدیق سرگودھوی، مولانا عبدالسلام بھٹوی، مولانا صلاح الدین یوسف، مولانا عبدالغفار حسن، مولانا رحمت اللہ ربانی، مولانا امین محمدی (نصر العلوم گوجرانولہ)، مولانا عبدالوحید ساجد (المکرم)، علامہ محمد یوسف کلکتوی (ارشاد جدید)، مولانا غلام مصطفیٰ ظہیر امین پوری، ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر، مولانا محمد علی جانباز (الاعتصام و مجلہ ابراہیمیہ)، مولانا محمد رفیق اثری، مولانا سلطان محمود محدث جلال پوری، مولانا شمس الحق سلفی، مولانا عبدالمجید سوہدروی، مولانا عبدالحمید ہزاروی، مولانا عبدالعزیز علوی، مولانا ثناء اللہ ہوشیار پوری، مولانا محمد بن عبداللہ شجاع آبادی، مولانا محمد یونس عاصم، حافظ محمد جاسم سلفی (صحیفہ اہلحدیث)
نوٹ: میرے علم میں یہی معلومات آسکی ہیں، مزید کسی بھائی کے علم میں ہوں تو ضرور آگاہ فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا

فضیلۃ العالم سید کلیم بخاری حفظہ اللہ