سوال (366)

میرے گھر سے قریب دیوبندیوں کی مسجد ہے جو کہ فجر کی نماز لیٹ پڑھتے ہیں ، باقی اہل حدیث کی مسجد بیس منٹ کے فاصلے میں ہے ، اس صورت مجھے کیا کرنا چاہیے ؟

جواب

آپ کو قدم بقدم جانے کا اجر ملے گا، سواریاں بھی آج کل موجود ہیں ، کبھی انسان نہیں جا پاتا ہے یہ الگ بات ہے ، لیکن عمومی قاعدہ یہ ہے کہ آپ کو اہل حدیث کی مسجد جانا چاہیے ، دوسری بات یہ ہے کہ احناف اور بریلوی کے پیچھے کیا نماز پڑھی جائے گی ، اس حوالے سے علماء کی دو رائے ہیں ، ہمارے نزدیک صحیح رائے یہ ہے کہ جس کا عقیدہ درست ہو نماز اس کے پیچھے پڑھنی چاہیے ، ورنہ اپنی نماز پڑھنی چاہیے ، البتہ ایسے لوگوں کی مسجد میں جانا ہو تو پھر الگ پڑھ کے فتنہ نہیں کھڑا کرنا چاہیے ، یا تو لیٹ کر کے جائیں یا تو ساتھ پڑھ کر دہرا لیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ