سوال (3533)
اہل کتاب سے کون مراد ہیں، یہودی اور عیسائی کی عورتوں کے ساتھ نکاح کیا جا سکتا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرما دیں۔
جواب
عموماً اہل کتاب سے مراد یہود و نصاری ہیں، جہاں تک ان کی عورتوں سے نکاح کا معاملہ ہے، قرآن نے اس کو جائز کہا ہے، لیکن اب اہل کتاب اہل کتاب نہیں رہے، یہ بھی غور طلب مسئلہ ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس پر سختی کرتے تھے, کہ کیا مسلمان عورتیں نہیں رہی ہیں، آپ اپنے بچے کے لیے کس گود کا انتظام کر رہے ہیں، یہ ساری باتیں موجود ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ