سوال (2146)

اہل بیت اور آل رسول میں فرق کیا ہے ؟

جواب

اہل بیت کا تعلق عمومی طور پہ ان رشتے داروں سے ہے، جو رشتے دار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جڑے ہوئے ہیں، اب اس میں بہت سے ایسے رشتے دار تھے، جو کلمہ گو نہیں تھے، ان پر اہل بیت کا اطلاق لغوی اور خونی اعتبار سے تو ہو سکتا ہے، مگر شرعی اعتبار سے نہیں ہوگا، شرعی اعتبار سے ان کو خارج کردیا جاتا ہے، اسی طرح لفظ آل ہے، لیکن اس کا عمومی استعمال ماننے والوں کے لیے ہوتا ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ہیں، جو دورود پاک میں آل محمد کہتے ہیں، اس آل میں وہ لوگ آتے ہیں، جو ماننے والے ہیں، خواہ وہ گزر گئے ہوں یا ساتھ چلے ہوں یا جوقیامت تک آئیں گے، وہ سب اس میں شامل ہونگے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ