سوال (4933)
اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت فرما دیں؟
جواب
آل اور اہل ایک دوسرے کے ہم معنی ہیں، ایک دوسرے کی جگہ استعمال ہوتے ہیں، باقی عموم و خصوص کا معنی پایا جاتا ہے، آل ہر ماننے والے کو کہتے ہیں، بندے کی اپنی ذات بھی آل ہے، اور پیروکار بھی آل ہیں، اہل سب سے پہلے زوجہ کے لیے استعمال ہوتا ہے، پھر اہل اہل خانہ کے لیے استعمال ہوتا ہے، خواہ وہ ماننے والے ہوں یا نہ ہوں۔ یہ تھوڑا سا فرق ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ