سوال (5440)
ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ اہلیانِ غزہ کی نصرت و تائید ہم پر واجب ہوچکی ہے، اس کا نصاب کیا ہے؟ ہر ماہ کتنے پیسے بھیجنا ہم پر واجب ہے؟
اور دوسرا یہ کہ اگر میں ایک مہینے یہ فرض ادا کرنا بھول جاتا ہوں یا قصداً ادا نہیں کرتا اور اس وجہ سے غزہ میں ہمارے بھائی بھوک کی وجہ سے شہید ہوتے ہیں تو کیا مجھ پر قتل عمد کا حکم لگے گا؟
جواب
اہل غزہ کی نصرت و تائید جس قدر ہم کر سکتے ہوں، کرنی چاہیے، اس کے لیے کوئی خاص رقم یا نصاب نہیں ہے۔ اگر کسی وجہ سے کوئی رقم نہیں بھیج پاتا تو وہ اپنی کوتاہی کی اللہ سے معافی مانگے، البتہ اس پر کسی کو قتل کرنے کا الزام نہیں لگایا جائے گا. کیونکہ وہ کسی بھی شخص کے براہ راست قتل کرنے یا اس کا ذریعہ بننے کے جرم میں ملوث نہیں ہے۔ اہل غزہ کے قاتل صیہونی ہیں اور وہ لوگ ہیں جو اس سلسلے میں ان کے مددگار ہیں۔ و اللہ اعلم.
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ