سوال (6466)
کیا اہل تشیع سے دوستی کی جا سکتی ہے؟
جواب
دوستی کا معیار ایمان وتقوی ہے اور یہ دونوں چیزیں عصر حاضر کے اکثر اہل تشیع میں موجود نہیں ہیں
یہ لوگ دین اسلام کے اصلی گواہوں پر اپنے دلوں میں نفاق رکھتے ہیں اور اسلام کے بنیادی عقائد ونظریات کے منکر ہیں۔
قرآن وحدیث کے دشمن ہیں، اس لئے ان سے دوستی رکھنا قطعا درست نہیں ہے۔
رہے تفضیلی شیعہ تو ان کا معاملہ واضح ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
ایک رسمی دوستی تو ہو سکتی ہے، لیکن ان کے جھوٹے تہواروں سے دور رہنا چاہیے، ان کی اصلاح کرنی چاہیے، ان کی خوشی میں خوش اور غمی میں غم ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




