سوال 1925

اہل تشیع کے گھر سے کھانا کھانا جائز ہے؟

جواب

اس میں دو طرح کے لوگ آتے ہیں۔
(1) ایک تو وہ لوگ ہیں، جن کو اپنے مسلک اور عقائد کا علم ہی نہیں ہوتا ہے، وہاں دعوتی نقطہ نظر سے کھانا کھانا صحیح ہے، وہاں جا کران کی اصلاح کرنی چاہیے۔
(2) دوسرے پکے رافضی ہیں، وہاں نہیں جانا چاہیے، ہاں اگر وہاں بھی آپ اصلاح کی غرض سے جاتے ہیں، اور آپ مضبوط بھی ہیں، جب ان کے دلائل کا منہ توڑ جواب دیں گے تو دوبارہ آپ کو کبھی نہیں بلائیں گے۔

فضیلۃ العالم عبدالعزیز آزاد حفظہ اللہ

سوال: السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ محترم رہنمائی فرما دیں۔ کیا ہم شیعہ حضرات کہ گھر سے کھا پی سکتے ہیں۔ اگر ہم ان کی طرف جائیں کسی کی تیمارداری کے لیے؟
جواب: وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! دیکھیں معاشرے میں رہتے ہوئے ظاہراً اس میں کوئی حرج دکھائی نہیں دیتا لیکن محتاط رہنے کی ضرورت ہے کہ یہ بسا اوقات تقیہ کرتے ہوئے باطنی طور پر تعصب رکھتے ہیں اور کوئی نہ کوئی نقصان انسان کو کھانے کے ذریعے سے پہنچا جاتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ