سوال (2313)
ایک اہل سنت لڑکی کا شرعی طریقے کے مطابق نکاح ہوا ہے، لیکن شادی کے بعد پتہ چلا کہ لڑکا پکا رافضی ہے، سوال یہ ہے کیا یہ نکاح منعقد ہوگیا یا نہیں؟ دوم تقریباً 10 سال سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، اب اگر وہ خلع لیتی ہے تو عدت گزارنی ہو گی یا نہیں؟
جواب
نکاح تو منعقد ہو گیا تھا اور اب اگر خلع لیتی ہے، تو اس کو ایک حیض عدت گزارنا ہوگی، میاں بیوی جتنی دیر مرضی الگ رہیں، لیکن عدت تب ہی ہوگی، جب طلاق دے گا یا عورت خلع لے گی۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ