سوال (755)

احرام باندھنے کے تھوڑی دیر بعد بیت الخلاء کی ضرورت پر جائے تو کیا بیت الخلاء استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ صرف طواف مکمل کیا گیا ہو سعی باقی ہو ؟

جواب

احرام باندھنے کے تھوڑی دیر یا زیادہ دیر بعد، جب مرضی بوقت ضرورت بیت الخلاء جایا جا سکتا ہے، بلکہ بوقت ضرورت نہایا بھی جا سکتا ہے، اسی طرح احرام کا لباس بدلنے کی ضرورت محسوس ہو تو وہ بھی جائز ہے۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ