سوال (4337)
ایک پاکستانی سعودی عرب میں رہتا ہے، اس نے عمرہ کی نیت سے احرام باندھ لیا ہے، بعد میں معلوم ہوا کہ آج کل عمرہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تو کیا احرام کھولنے پر دم واجب ہوگا؟
جواب
ایک سے زائد رائے مل سکتی ہیں، لیکن میری اس میں رائے یہ ہے کہ:
“رفع عن امتی الخطا والنسیان و ما استکرھوا”
اس حدیث کو بنیاد بنا کر اس کو گنجائش دینی چاہیے کہ اس پر کوئی دم نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم صلح حدیبیہ والا عمل نہیں کریں گے؟
جواب: یہ بھی علماء کی رائے ہے، لیکن حدیبیہ میں بھی کونسا فدیہ تھا، وہاں بھی فدیہ نہیں تھا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ