سوال (4324)

کیا دوران احرام ایسی چھتری استعمال کر سکتے ہیں، جس کو سر کے ساتھ باندھ لیا جاتا ہے؟

جواب

جی نہیں! دوران احرام آپ دستی والی چھتری استعمال کر سکتے ہیں، یہ سر کو ڈھانپنے کا معاملہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

سوال: حالت احرام میں سوتے وقت چہرے پر کوئی چادر یا کپڑا لینے کی ممانعت ہے؟

جواب: آپ چادر یا کمبل لے سکتے ہیں، مگر سر کو نہ ڈھانپیں، اس کا خیال رکھیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اوپر لینے والی چادر سے بھی سر نہیں ڈھانپ سکتے ہیں؟

جواب: سر ڈھانپنا منع ہے، خواہ آپ جاگ رہے ہوں یا سو رہے ہوں، حتی کہ جو چھتری چلی ہوئی ہے، جو سر پر باندھتے ہیں، اس سے بھی علماء نے منع کیا ہے، باقی الگ سے چھتری لینا یا سامان کی پیتی اٹھانا یہ الگ چیز ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ