سوال (6280)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شیخ محترم! اللّٰه تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ میں سمجھنا چاہ رہی تھی کہ چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے عربی عبارت کا ترجمہ کر لینے میں غلطی کا امکان کس قدر ہے؟ یہ ہمیں درست ترجمہ فراہم کر سکتا ہے یا پھر اس سے مدد نہیں لینی چاہیے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ: چیٹ جی پی ٹی سمیت کسی بھی ٹول سے ٹرانسلیشن اور ترجمہ کے اندر رہنمائی لی جا سکتی ہے لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ درست یا صحیح کی تصدیق اور ویریفکیشن کی صلاحیت آپ کے اندر ہونی چاہیے۔
اس کی مثال آپ یوں سمجھ لیں کہ آپ کسی ٹرانسلیٹر/ مترجم کو کہیں کہ مجھے فلاں عبارت کا ترجمہ کر دیں تو جب وہ آپ کو ترجمہ کر کے دے تو آپ کے اندر صلاحیت ہونی چاہیے کہ اس کی جانچ پرکھ کر سکیں، ورنہ ہو سکتا ہے کہ وہ غلط اور غیر معیاری ترجمہ کر کے دے دے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ