سوال (5169)

میرے شوہر کی ایک بہن ہے، ان کے پاس ایک فلیٹ ہے، میرے شوہر کے علاؤہ اس کا کوئی رشتے دار نہیں ہے، میرے شوہر کی بہن کا ذہنی توازن بھی صحیح نہیں ہے، اس حوالے سے بتائیں کہ اس فلیٹ میں کون کون حصے دار ہونگے؟

جواب

سب سے پہلے تو اس حوالے سے قانونی کاروائی کر لیں تاکہ ان کے مال کے حوالے سے جو اندیشے ہیں وہ ختم ہو جائیں اور مال محفوظ ہو جائے۔ اس کے لیے کسی اچھے وکیل سے رابطہ کر لیں۔
دوسری بات: ان کی زندگی میں تو وراثت تقسیم نہیں ہو سکتی البتہ ان کی وفات کے وقت جو ان کے ورثا زندہ ہوں گے ان میں یہ وراثت کے طور پر تقسیم ہوگا اب اگر ان کا صرف ایک بھائی ہی ہے اور نہ ماں باپ ہیں اور نہ یہ شادی شدہ۔۔۔تو اگر یہ بھائی بہن کی وفات کے وقت حیات رہا تو بطور عصبہ سارا مال اسی کو ملے گا۔
بصورت دیگر خاتون کے دوسرے رشتہ داروں کو دیکھا جائے گا اور اسی حساب سے وراثت تقسیم کی جائے گی۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ