سوال (4619)

ایک لڑکی کی تیس سال عمر ہے، شادی کی ہے، شوہر فوت ہوگئے ہیں، اس شوہر سے چار بچے ہیں، لیکن اب اس کے گھر والے کہتے ہیں کہ آپ شادی کریں، لیکن وہ انکار کر رہی ہے۔ تو اس حوالے سے شریعت کی کیا رہنمائی ہے؟

جواب

اس کو ترغیب دینی چاہیے، سمجھانا چاہیے کہ فتنوں کا دور ہے، ممکن ہے کہ وہ کہیں فتنے میں مبتلا ہو جائے، لازمی تو نہیں ہے، مگر اس کو ترغیب دینی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ