سوال (4860)

میری بیگم کے والدین کا انتقال ہوگیا ہے، وراثت ایک گھر اور ایک دکان ہے، پیچھے میری بیگم اور ایک بھائی ہے، گھر ابھی بیچ دیا ہے، تو اس میں سے ابھی حصہ مل جائے گا، لیکن دکان سے کرایہ آ رہا ہے، اس کی تقسیم اس طرح کرتے ہیں کہ دو حصے بھائی اور ایک حصہ میری بیگم کو ملتا ہے، لیکن اللہ نہ کرے میری بیگم یا اس کے بھائی کا انتقال ہوجائے تو پھر کیا وراثت میں کمی بیشی ہوگی، اس حوالے سے مجھے سمجھا دیں تاکہ میں ان کو ابھی بتا دوں۔

جواب

اس دکان سے کرایہ آ رہا ہے، اس کی تقسیم یہ ہوگی کہ ایک حصہ بہن اور دو حصے بھائی کو ملنے ہونگے، تقسیم یہی رہے گی، اگر کوئی اور وارث نہیں ہے، باقی اس کو چلنے دیں، اگر ایک طرف ہونا ہے تو بھلے اس کو حل کردیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

دیکھیں جن کی جائیداد تھی، ان کی وفات کے وقت آپ کی بیگم اور اس کا بھائی حیات تھے، لہذا یہ حصہ کہیں بھی نہیں جائے گا، شرعی لحاظ سے اب اس کو کوئی بھی آگے پیچھے نہیں کر سکتا ہے، باقی کوئی قبضہ ہو جائے، قانونی ہیر پھیر ہو جائے، وہ ایک الگ بات ہے، جس تناسب سے کرایہ آ رہا ہے، جب یہ دکان بکے گی، یہی حصہ برقرار رہے گا۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ