سوال (4635)

ایک دانت گرنے والا دوندا کیسے شمار ہوگا؟ اس کا تو ایک دانت گرا ہے دوسرا گرنا ابھی باقی ہے۔

جواب

ایک دانت کا گرنا اگر مبنی بر حقیقت ہے، یہ دوندے میں شمار ہو جائے گا، شیخ امن پوری کا فتویٰ بھی اس پر آیا ہوا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اسلام علیکم شیخ صاحب اگر دانت ہل رہیں ہوں تو کیا حکم ہے؟
جواب: ایک دانت یا دونوں گر جائیں تو پھر علماء کہتے ہیں کہ یہ مسنہ ہوگیا ہے، اب ایک گرنے کی گنجائش دی ہے، اب ہلنے کی گنجائش تو نہیں دی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ