سوال (6326)
ایک دفعہ وضو میں جرابوں پر مسح کرنے سے کتنی نمازیں ہو جاتی ہیں؟
جواب
نمازوں کے حوالے سے بحث نہیں ہے، حدیث میں مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات کا ذکر ہے، مسافر کے لیے تین دن اور تین راتوں کا ذکر ہے، بول و براز میں نہیں اتارے جائیں گی، الا یہ کہ نجاست لگ جائے، یا غسل کی حاجت ہو، جنابت کے لیے اتارے جائیں، مسح کی ابتداء ہاتھ پھیرنے سے ہوگی، جب آپ جورب پہننے کے بعد پہلی مرتبہ وضوء کریں گے، اس میں مسح کریں گے، وہیں سے ابتداء ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




