سوال (5748)

ایک دعا سجدے میں بار بار پڑھی جا سکتی ہے، جس طرح بعض علماء کا خیال ہے، کہ صرف ایک ہی دعا پڑھی جا سکتی ہے، کیا مختلف دعائیں جو سجدے کے بارے میں وارد ہیں، وہ پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

حدیث میں آتا ہے کہ “اكثروا فيه الدعاء”
سجدے میں کثرت کے ساتھ دعائیں کرو، کیونکہ ممکن ہے کہ تمہاری دعا قبول کی جائے۔
جو دعائیں سجدے میں بتائی گئی ہیں، پہلے وہ پڑھی جائیں گی، قرآن و حدیث میں وارد دیگر دعائیں ہیں، وہ بھی کر سکتے ہیں، اس میں کوئی بھی پابندی نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: فرض میں بھی ایسا کیا جا سکتا ہے یا صرف نوافل میں؟
جواب: فرض میں بھی جائز ہے، لیکن یاد رہے امام کو نماز ہلکی پڑھانے کا حکم ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ