سوال (5046)
ایک ویڈیو میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ ایک دوسرے کے کپڑے نہیں پہننے چاہییں، جس طرح کبھی کبھی گھر میں ایک دوسرے کے کپڑے استعمال ہوتے رہتے ہیں، ویڈیو وہ شخص کہہ رہا ہے کہ اگر مجبوری میں استعمال کرنے پڑیں تو نمک کے پانی سے ان کو دھونا چاہیے، اور یہ بھی کہہ رہا تھا کہ پرانے کپڑوں سے گدے وغیرہ بنانا بھی صحیح نہیں ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟
جواب
یہ بدشگونی ہے، بدشگونی لینا شرک ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا ہے کہ “الطیرۃ شرک” بدشگونی لینا شرک ہے۔
ایک دوسرے کے کپڑے استعمال کیے جا سکتے ہیں، جو دنیا سے جا چکے ہیں، ان کے کپڑے بھی استعمال کے لیے دے سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، الا یہ کہ کسی شخص کے بارے میں واضح ہو جائے کہ یہ کپڑے سحر یا جادو میں استعمال کرے گا تو اس کو نہیں دے سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ