سوال (4777)

گزشتہ روز میرا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا دن دو بجے میں نے کہا آپ کو طلاق ہے، ایک بار ہی بولا پھر دو گھنٹے بعد ایک بار بولا تجھے طلاق ہے پھر جھگڑا نہ ختم ہونے کی وجہ سے مغرب کے بعد کہا تجھے طلاق ہے، کیا رجوع کی صورت ہو سکتی ہے؟ قرآن سنت کے مطابق راہنمائی فرمائیں۔

جواب

ایک رجعی طلاق واقع ہوچکی ہے، لہذا دوران عدت رجوع کیا سکتا ہے، اگر بات پھیل گئی ہے، تو فتویٰ لے لیں، ورنہ گھر والوں کو بتائیں کہ اہل علم سے پوچھ لیا ہے، یہ جواب ملا ہے، لیکن یہ طلاق آپ نے جو دی ہے، یہ طلاق آپ کے اکاؤنٹ میں رہے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم، اس میں مجالس مختلف ہونے کی وجہ سے تین طلاقیں شمار نہیں ہوں گی؟ مسئلہ سمجھنا مقصود ہے، مناسب تفصیل کی راہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب: عصر حاضر کے بعض مشائخ اس طرف جا رہے ہیں کہ مجلس بدلنے سے حکم بدل جاتا ہے، جمہور علماء کا موقف یہ ہے کہ مجلس سے مراد ایک حیض ہے، جمہور علماء کا بھی یہ موقف ہے، باقی آپ نے جو بات کہی ہے اس طرف بھی علماء گئے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ