سوال (4779)
پچپن یا ساٹھ سال کی خاتون ہے، اس کو حیض آنا بند ہوگیا ہے، وہ ابھی کہہ رہی ہیں کہ دو تین ماہ سے ابھی مجھے حیض کا خون آ رہا ہے، جو کہ ہر ماہ پچیس تاریخ کو ا رہا ہے، اس ماہ پندرہ تاریخ کو خون شروع ہوگیا ہے، کیا اب میں نماز پڑھوں یا یہ کسی بیماری کا خون ہے، ابھی مجھے حیض آئے ہوئے سولہ دن ہوئے ہیں تو کیا یہ بیماری کا خون ہے یا حیض کا خون ہے؟
جواب
اس خون کی کوئی حد بندی نہیں ہے کہ کتنے دن خون آ رہا ہے، کتنے دن نہیں آ رہا، تجرباتی اور مشاہدے کے طور پر بعض خواتین کو ایک ہی ماہ میں دو مرتبہ یا تین مرتبہ حیض کا خون آتا ہے، اب فیصلہ ایسے ہوگا کہ خون کے رنگ کو دیکھیں، بو کو چیک کریں، یہ خون ایسے پہنچنا جاتا ہے، اس کے آنے سے تکلیف ہوتی ہے، ان چیزوں کو دیکھا جائے، اگر ایسا خون ہے تو حیض ہے، ورنہ استحاضہ کا خون ہے، جو باطل ہے۔ اگر استحاضہ کا خون ہے تو نماز پڑھی جائے گی، ورنہ نماز نہیں پڑھی جائے گی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ