سوال (2077)

اگر انسان کا فرضی روزہ کسی عذر کی گناہ پر رہ گیا ہو تو کیا وہ عاشورہ والے دن فرضی روزے اور یوم عاشورہ کے روزے کی اکٹھی نیٹ کر سکتا ہے؟

جواب

جس کا کوئی فرض روزہ رہتا تھا، وہ نو یا دس محرم کو روزہ رکھے تو صرف ایک روزے کی نیت کر سکتا ہے یا فرض کی قضاء کی یا محرم کے روزے کی نیت کر سکتا ہے، روزہ ایک اور نیتیں دو یہ نہیں ہو سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

ایک روزہ میں دو نیت نہیں کر سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ