سوال (6436)
اہل علم وفضل سے ایک مسئلہ پر مشاورت و راہنمائی درکار ہے.
میرے بھائی کہتے ہیں کہ وضو کر کے جرابیں پہنیں تھیں اگلی نماز کے لئے وضو کیا تو ان پر مسح کر لیا اور پھر وہ جرابیں اتار دیں اور دوسری جرابیں پہن لیں، تو کیا ان دوسری جرابوں پر مسح ہو سکتا ہے؟
میرا موقف ہے کہ جرابیں اتارنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، صرف یہ موقف جاننا ہے کہ دوسری جرابوں پر مسح ہو سکتا ہے کہ نہیں۔
جواب
متفق، دوسری جرابوں پر مسح درست ہوگا کیونکہ وہ بھی حالت وضو ہی میں پہنی ہیں۔ البتہ مسح کی مدت پہلی جرابوں کے مسح کے اعتبار سے شمار کی جائے گی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ
اگر وضو ٹوٹ گیا تھا، پھر وضو کر کے مسح کیا اور جرابیں تبدیل کیں تو ان پر اب مسح نہیں ہوسکتا۔
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ
طھارۃ غسل الرجلین کے بعد موزے پہنے پھر وضوء ٹوٹنے کے بعد ان پر مسح کیا اور موزے اتار دئیے پھر پہن لئے تو وضوء تو برقرار ہے لیکن اب دوبارہ ان موزوں پر مسح نہیں ہوسکتا کیونکہ انہیں پہننے سے پہلے جو وضوء ہوا وہ مسح والا تھا جبکہ اني ادخلتهما طاهرتين میں طہارہ سے مراد پاؤں دھونے والا وضوء ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




