سوال (4743)

ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں ایک مجلس میں دی ہیں، اس کو چھ مہینے ہوگئے ہیں، اب میاں بیوی آپس میں صلح کرنا چاہتے ہیں۔

جواب

ایک مجلس میں مروجہ طریقے پر تین طلاقیں دی ہیں، چھ مہینے گزر گئے ہیں، کوئی قولی و فعلی رجوع نہیں ہے، کتاب و سنت کی رو سے تجدید نکاح ہو سکتا ہے، باقی کسی سلفی ادارے سے تحریراً فتویٰ لیں، تاکہ ثبوت ہو، باقی ایک طلاق اس کے اکاؤنٹ میں تاحیات رہے گی، یہ بات ان کو بتا دی جائے، باقی تجدید نکاح درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ