سوال (5887)
ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک مجلس میں تین طلاقیں اکٹھی دیں اس کے بعد اس نے ایک طلاق کے نوٹس بھیج دیے 10 سے 12 دن کے بعد اس نے دوسری طلاق کے نوٹس بھی پیج دیے اب وہ رجوع کرنا چاہتے ہیں کیا حکم لاگو ہوگا؟ جزاکم اللہ خیراً کثیرا
جواب
تین اکٹھی طلاقیں ایک مجلس میں، پھر دوسری طلاق کے نوٹس بھیجے پھر دس بارہ دن بعد تیسری طلاق کے نوٹس بھیج دئیے لہذا طلاق بتہ تین مکمل طلاقیں واقع ہوچکی ہے، اب رجوع کی گنجائش نہیں ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: لیکن یہ طلاق واقع تو ہوگئی، تو کیا یہ سنت عمل ہے؟
جواب: تین اکٹھی طلاق بدعی ہے، پھر دوسری و تیسری کس حالت میں دی ہیں اسکا پتہ نہیں،
بہرحال واقع تینوں ہوچکی ہیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: ابھی نکاح ہوسکتا ہے یا نکاح بھی نہیں ہوسکتا ہے؟
جواب: انکا آپس میں اب نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ